جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

لندن: 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو گئی

لندن: 24 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ، ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو گئی

لندن: لندن میں 24 منزلہ عمارت کو آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک افراد کی تداد 58 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن پولیس کے چیف اسٹورٹ کونڈی کا کہنا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں 24 منزلہ گرینفل ٹاور نامی عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں 58 افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن میں سے 16 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔

لندن پولیس کے چیف اسٹورٹ کونڈی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

3 روز پہلے لندن میں 24 منزلہ گرینفل ٹاور نامی اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی دیر میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں عمارت میں مقیم افراد میں خوف وہراس پھیل گیا اور بعض افراد جان بچانے کے لیے عمارت سے کود پڑے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ سے عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور خدشہ ظاہر کی جارہا ہے کہ عمارت زمین بوس ہو سکتی ہے۔پولیس نے عوام کو عمارت کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

loading...