جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

لندن: دہشتگردی کا ایک اور واقعہ، 1 مسلمان ہلاک،10زخمی

لندن: دہشتگردی کا ایک اور واقعہ،  1 مسلمان ہلاک،10زخمی

لندن میں وین سوارحملہ آوروں نے مسجد سے ترایح پڑھ کر نکلنے والوں پر وین چڑھادی جس کے نتیجے میں 1 نمازی ہلاک اور 10زخمی ہو گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے علاقے فنز بری پارک میں واقعہ ایک مسجد سے نمازی تراویح پڑھ کر نکل رہے تھے کہ وین سوار حملہ آوروں نے ان پر وین چڑھا دی جس کے نتیجے میں 1 نمازی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ چند کی حالت تشویشنا ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور تین تھے جن میں سے دو واقعہ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ لندن مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے ایک ایسا واقع کچھ دن قبل بھی پیش آیا تھا جس میں لندن بریج پر لوگوں پر وین چڑھا دی گئی تھی جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

loading...