جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

لاہور میں بلاول کی آمد پر گو زرداری گو کے نعرے

لاہور میں بلاول کی آمد پر گو زرداری گو کے نعرے

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنما کے گھر پہنچے تو ایک خاتون نے گو زرداری گو کے نعرے لگائے۔

بلاول بھٹو جیسے ہی گاڑی سے اترنے لگے وہاں موجود ایک خاتون نے گو زرداری گو کے نعرے لگائے، جس پر نعرے لگانے والی خاتون کی جیالوں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہمارے کسی رہنما کے خلاف کیسز ہیں تو ہم سامنا کریں گے لیکن پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کیسز میں امتیاز نہیں ہونا چاہیے، قانون سب کے لیے ایک ہی ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن وہ نواز شریف کے دفاع میں بہت زیادہ آگے جا رہے ہیں، مولانا صاحب کی اپنی پارٹی ہے انہیں اسے دیکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان چپکے سے کہاں روانہ ہو گئے؟؟؟وجہ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں۔ ان کے مسئلے بھی انہی کے پیدا کردہ ہیں۔

loading...