جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

لاہور:میڈیکل طالبات کا ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر احتجاج

لاہور:میڈیکل  طالبات کا ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر احتجاج

لاہور: میڈیکل کی طالبات نے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر احتجاج کا آغاز کردیا ہے

لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب ڈگریوں کی تصدیق نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کا آغاز کردیا ہے اور انہوں نے احتجاجاً کوئنز روڈ کو بھی بلاک کردیا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے کی وہ سے ہمیں ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ہمیں ہاؤس جاب کے علاوہ کہیں ملازمت نہیں مل رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو12 سال سے یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے باوجود یونیورسٹی کے طور پر فعال نہیں کیا گیا اسے دوبارہ کالج کا درجہ دیا جائے۔

loading...