جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: بلوچستان کی ترقی کیلئے مزید وسائل کی فراہمی کا عزم

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس: بلوچستان کی ترقی کیلئے مزید وسائل کی فراہمی کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون اور مزید وسائل کی فراہمی پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک بحریہ اور فضائیہ کےسربراہان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ اور کوئٹہ میں ڈی آئی جی پر حملے کی مذمت کی گئی۔ ملک میں غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کمیٹی نے اتفاق کیا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بہترین افسروں کی تعیناتی پر عمل پیرا رہے گی۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کمیٹی کو خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

loading...