جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کےلیے انڈوں پر بیٹھ گیا

فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کےلیے انڈوں پر بیٹھ گیا

فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے چوزے نہ نکل آئیں۔


مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں۔ 44 سالہ ابراہم پیرس کے میوزیم میں ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں خاص قسم کے میز پر رکھے انڈوں پر بیٹھا ہے۔

ابراہم 24 گھنٹوں میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے آرام کی غرض سے ان انڈوں سےاٹھتاہے۔ جب کہ ابراہم کا خیال ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں انڈوں سے چوزے نکل آئیں گے۔

loading...