جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

عیدلفطر 26 جون کو ہو گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

عیدلفطر 26 جون کو ہو گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدلفطر 26 جون کو ہو گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس بار روزے 29 ہوں گے اور عید 26 جون کو ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کا چاند 24 جون یعنی 28 روزے کی صبح پیدا ہو جائے گا اور اسے 25 جون یعنی 29 ویں روزے کی شام کو واضح طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی 26 سے 28جون تک عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے

loading...