جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

عمران خان اور امین گنڈا پور کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں، عائشہ گلالئی

عمران خان اور امین گنڈا پور  کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں، عائشہ گلالئی

پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام لگات ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور امین گنڈا پور کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں ۔

اسلاآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی ایک با ر پھر عمران خان پر برس پڑھیں،انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ ہونے والی بے حرمتی پر ایک لفظ بھی نہیں بولا کیو نکہ اس میں امین گنداپور شامل ہے۔ متاثرہ لڑکی کی ایف آئی آر بھی تھانے میں درج نہیں کی گئی۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان اور امین گنداپور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے طالبان سے تعلقات ہیں جو سب کو معلوم ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کے پی کے میں تبدیلی سب کے سامنے آ چکی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ ہونے والی بے حرمتی کے بعد پولیس کی کارگردگی بھی عیا ہو گئی ہے۔

عایشہ گلالئی نے پرویز خٹک پر بھی وار کرتے ہوے کہا کہ پرویز خٹک نے کے پی کے میں ناظمیں کو آپس میں لڑوایا اور ناظم ہٹا کر اپنے بھتیجے کو ناظم بنا دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کو دھچکا۔۔عدالت نے حسن اور حسین نواز کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا 

loading...