جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

عراق ،ایران کے سرحدی علاقوں میں 7 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ، 140 افراد ہلاک ،ہزار سے زائد زخمی

عراق ،ایران کے سرحدی علاقوں میں 7 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ، 140 افراد ہلاک ،ہزار سے زائد زخمی

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 7 اعشااریہ 3 شدت کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق ایران اور عراق کے ساتھ سرحدی عالقوں میں 7 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز عراقی  کردستان تھا جبکہ اس کی زیرزمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی،زلزلہ رات 9 بج کر 20 منٹ کے قریب آیا اور اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں موجود تھی۔

زلزلے  کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ،عمارتیں پوری مسمار ہوگئیں ہیں سڑکوں میں ڈراریں پڑ گئیں ہیں، مخلتف حادثات میں ایران میں 130 سے زائد افراد جبکہ عراق میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 

loading...