جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

عدالتی عمل دنیا میں مذاق بن چکا ہے،تبصرے افسوسناک ہیں، احسن اقبال

عدالتی عمل دنیا میں مذاق بن چکا ہے،تبصرے افسوسناک ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا عدالتی عمل دنیا میں مذاق بن چکا ہے، ایسے تبصرے ہو رہے ہیں جو افسوسناک ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے جس کا مقصد سی پیک کا ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے بغاوت کر دی ہے۔ عمران خان اسی وجہ سے سینٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔ سینٹ الیکشن ہارنے کے ڈر سے عمران خان قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں لیکن انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ اپریل 2018 سے پہلے انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت ناممکن ہے، الیکشن کمیشن کا ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا وقت اپریل 2018 ہے، حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں کی جائیں گی جن کے لیے دو سے تین ماہ کی مدت درکار ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے عمران خان اور طاہرالقادری کا تحفہ ہیں، اسلام آباد میں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، لوگوں کی زندگی کو مشکلات میں ڈالنا کسی کے مفاد میں نہیں۔

loading...