جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

عدالتوں کے دوہرے معیار کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف

عدالتوں کے دوہرے معیار کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نواز شریف

اسلام آباد: نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے دوہرے معیار کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز ششریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ نواز شریف کو ہر صورت سزا دی جائےاور یہ سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے۔

انہوں نے عدالتی فیصلے پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میں عدالت نے ریمارکس ایسےدیے ہیں جیسے مخالفین  دیا کرتے ہیں ، عدالتوں کے دوہرے معیار کے خلاف جو جدوجہد کر رہے ہیں اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

اس سے قبل نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تو ان کو میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی رجسٹرار احتساب عدالت نے نواز شریف کو مطلع کیا کہ ان کے احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات چیت پر عدالت نے پابندی عائد کردی ہے جس پر نواز شریف بغیر گفتگو کیے ہی کمرہ عدالت میں چلے گئے

واضح رہے کہ نواز شریف نے گزشتہ سماعت کے بعد پاناما کیس کے فیصلے پر تنقیقد کرتے ہوئے کہا تھا کہ معلوم تھا فیصلہ خلاف آئے گا ججز غصے اور بغض سے بھرے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : افواہوں کا ڈراپ سین ، چوہدری نثار نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا

loading...