جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

صرف 10 سیکنڈ میں کینسر کی شناخت کرنے والا قلم

صرف 10 سیکنڈ میں کینسر کی شناخت کرنے والا قلم

دیکھنے میں یہ آلہ بالکل کسی قلم کی طرح نظر آتا ہے لیکن اس کی مدد سے کینسرکی شناخت صرف 10 سیکنڈ میں ممکن ہے۔ اسے یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

اس آلے کو "دی ماس اسپیک پین "کا نام دیا ہے۔

یہ آلہ سرطان کی شناخت 96 فیصد درستگی کے ساتھ کرسکتا ہے اور اپنی غیرمعمولی تیز رفتاری کے باعث سرطان زدہ رسولی کو نکال باہر کرنے کے آپریشن بھی بہت کم وقت میں مکمل کروا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس نوعیت کے آپریشنوں میں بالعموم کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں لیکن پھر بھی سرطانی رسولی کا کچھ نہ کچھ حصہ مریض کے جسم میں باقی رہ جاتا ہے جس کے نتیجے میں کینسر ایک بار پھر سے شدت اختیار کرنے لگتا ہے۔

اس کے کام کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس مقام پر کینسر کا شبہ ہو، اس آلے کی نوک کو وہاں پر آہستگی سے چھوا جاتا ہے اور یہ بہت ہی باریک قطرہ خارج کرتا ہے۔ زندہ خلیوں میں موجود کیمیائی مرکبات بڑی تیزی سے اس ننھے قطرے میں داخل ہوجاتے ہیں اور پھر اس قطرے کو فوراً ہی واپس قلم میں کھینچ لیا جاتا ہے جہاں اس قطرے کا برق رفتاری سے کیمیائی تجزیہ کیا جاتا ہے۔

loading...