جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

صحت مند زندگی گزارنے کے چند طریقے

صحت مند زندگی گزارنے کے چند طریقے

ہر انسان خواہ وہ کسی بھی عمر کا ہو یا کسی بھی پیشے سے تعلق رکھتا ہو۔ وہ ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزارنا چاہتا ہے۔

تندرستی ہزار نعمت ہے جو لوگ جلدی جاگتے ہیں ان کا پورا دن چاق و چوبند گزرتا ہے بمقابلہ اس انسان کے جو دیر سے جاگتا ہے۔ یہ ایک ایسی بہترین عادت ہے جو آپ کی زندگی میں آسانیاں لے کر آ سکتی ہے۔

اپنے روزمرہ کے کھانوں میں توازن رکھیں۔ یعنی کہ گوشت، سبزی, دالیں ، پھل ور گندم اس طرح کی ہر چیز کو اپنی روزمرہ کی غذا میں تھوڑا تھوڑا شامل کر کے لیجیے. جس سے آپ کی مکمل غذائی ضرورت پوری ہوسکیں۔

اپنے عام روزمرہ کے کھانوں سے مرچ مصالحے اور تیل کی مقدار کو کم کریں۔ صرف اتنا رکھیں جتنی ضرورت ہو۔

روزانہ دودھ پینے کی عادت ڈالیں۔ اپنے عام کھانے کے ساتھ سلا د اور رائتہ لینے کی عادت ڈالیں یہ آپ کے کھانے کو مکمل غذائیت دیں گی اور مزید ذائقہ بخشے گی۔

loading...