جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز ٹیم کے مالک اور کرکٹر منیجر سے مشاورت کے بعد شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو انتہائی تجربہ کار اور میچ ونر کھلاڑی ہیں اور میرے خیال ان سے بہترین امیدوار اور کوئی نہیں ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین بلے باز کی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے کیوں کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو ورلڈ کپ 2019کھیلنے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہے جو اگلے سال مارچ میں شیڈو ل ہے ۔

loading...