جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سی ایس ایس کے نتائج؛ 3 فیصد امیدوار کامیاب ہو سکے

سی ایس ایس کے نتائج؛ 3 فیصد امیدوار کامیاب ہو سکے

اسلام آباد: مقابلے کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس کے نتائج آ گئے، کامیابی کا تناسب صرف تین فیصد رہا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق سنٹرل سپیرئیر سروس(سی سی ایس) میں کل 9301 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 312 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 3.32 فیصد رہا۔

سی ایس ایس کے ذریعے سرکاری اداروں میں امیدواروں کو براہ راست گزیٹڈ افسران تعینات کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں 12 ہزار 176 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جن میں سے صرف 379 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔

loading...