جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

ممبئی: بالی ووڈ لے دبنگ خان سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر کو اب تک دو کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

سلمان خان اور کترینہ کیف 5 سال کے وقفے کے بعد 2012 کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظر کام کر رہے ہیں۔ جس کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں جو کہ اس سے قبل ’سلطان‘ میں بھی سلمان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

دبنگ خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کی ایک بڑی فلم تصور کی جا رہی ہے جس کا فلم بین بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے ٹریلر کو اب تک دو کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

سلمان خان کو بھی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن اس سال عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپرسٹار‘ بھی ناکام ثابت ہوئی جبکہ اس سے پہلے شاہ رخ خان کی ’ہیری میٹ سجل‘ بھی فلاپ رہی۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال 22 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

loading...