جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سعید اجمل کا کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

سعید اجمل کا کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ باز باولر سعید اجمل نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان میں کھیلا جا رہا نیشنل ٹی 20 ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔

جادوگر اسپنر پی ایس ایل میں اسلام آباد کی نمائند گی کر رہے جہاں وہ ایک کھلاڑی کے طور پر نہیں بلکہ ایک اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

سعید اجمل نے آخری میچ 2015 میں ڈھاکا میں کھیلا تھا

سعید اجمل نے پاکستان کی جانب سے 35 ٹیسٹ میچوں میں 178 ، 113 ون ڈے میچوں میں 184 وکٹیں اور ٹی 20 کیرئیر میں انہوں نے 64 میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔

سعید اجمل کے لاجواب کیرئیر کو زوال اس وقت آیا جب 2015 میں ان پر باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی لگی ۔بعد میں انہوں نے اپنا باؤلنگ ایکشن ٹھیک بھی کر لیا لیکن وہ اس میں کارآمد نہیں ہو سکے ۔

loading...