جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سعودی عرب اور کویت کا اپنے شہریوں کو جلد از جلد لبنان چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب  اور کویت کا اپنے شہریوں  کو جلد از جلد لبنان چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب اور کویت نے اپنے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ جلد از جلد لبنان چھوڑدیں۔

لبنان کے وزیر اعظم سعدحریری کے مستفیٰ ہونے کے بعد سے لبنان میں گشیدگی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سےبیروت میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے ایک بیان میں لبنان میں موجود سعودی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کویت کے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں لبنان میں موجود کویتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان سے نکل آئیں۔
ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنان جانے سے گریز کریں۔

مستعفیٰ ہونے والے لبنان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کی لبنان میں بڑھتی ہو مداخلت کی وجہ سے اور ان کو جان کو خطرہ ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہورہے ہیں۔

ایران اور سعودی کی بڑھتی گشیدگی کی پیش نظر فرانس کے صدر امینوئل میکرون غیر اعلانیہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے میں وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی گشیدگی پر بات کریں گے۔

loading...