جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

سعودی عرب روبوٹ کو شہریت دینے والا پہلا ملک

سعودی عرب نے پہلی بار روبوٹ کو شہریت دے کر امریکا، روس، جرمنی، برطانیہ اور دنیا کے تمام کے تمام روشن خیال ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سعودی حکومت نے خاتون روبوٹ کو شہریت دی، صوفیہ نامی خاتون روبوٹ نے دنیا بھر میں پہلی سعودی شہریت کا اعزاز حاصل کیا ہے، روبوٹ کو شہریت دینے کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں صوفیہ نے تقریر کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں صوفیہ روبوٹ نے سعودی شہریت پانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیےقابل فخر لمحہ قرار دیا ،تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی روبوٹ کو کسی بھی ملک کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

loading...