جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سزائے موت سنانے کے بعد جج قلم کیوں توڑ دیتا ہے

سزائے موت سنانے کے بعد جج قلم کیوں توڑ دیتا ہے

بالی ووڈ کی فلموں سے لے کر حقیقت تک عدالت میں ججز جب کسی مجرم کو سزائے موت سناتے ہیں تو استعمال کیے جانے والے پین کی نب کو توڑتے ہیں جو خود ایک سوال ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔

بھارت میں یہ رواج بہت زیادہ ہے جہاں آج بھی ججز مجرم کو سزائے موت سنانے کے بعد قلم توڑ دیتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ سوچ ہے کہ اب وہ پین جس سے کسی کی زندگی کا خاتمہ ہوا ہے کسی اوردوسرے کام کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیئے، اس لیے اس کا توڑدینا ہی بہتر ہے۔

پین کی نب توڑنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ سزائے موت ایک افسوس ناک سزا ہے اور جج کی طرف سے یہ ایک طرح کا افسوس کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

loading...