جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

سرفراز احمد سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں، عماد وسیم

سرفراز احمد سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد سب سے زیادہ مجھ پر غصہ کرتے ہیں لیکن میں نے کبھی برا نہیں منایا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عماد وسیم نے کہا کہ ’سرفراز احمد سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس کا برا نہیں منایا کیونکہ میں سرفراز کو بارہ تیرہ سال سے جانتا ہوں۔ ظاہر سی بات ہے کہ آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں اور غلطی کریں گے تو ڈانٹ بھی پڑے گی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’سرفراز جب بھی میدان میں جاتےہیں انہیں اپنی ذات کی بجائے پاکستانی ٹیم کی فکر ہوتی ہے یہاں تک کہ جب وہ فرنچائز ٹیم کی کپتانی بھی کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت بھی وہ اتنے ہی سنجیدہ ہوتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی ٹیسٹ رپورٹ کے متعلق خبر آگئی

عماد وسیم کے مطابق ’ہمیں چونکہ سرفراز کے مزاج کا پتہ ہے اس لیے ہمارے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں البتہ ان لوگوں کے لیے جو سرفراز کو نہیں جانتے یہ غصہ نئی بات ہو سکتی ہے۔ سرفراز میدان میں اور میدان سے باہر ہمارے ساتھ بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔‘

loading...