جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

زمین سے ملتے جلتے سیارے کی دریافت

زمین  سے ملتے جلتے سیارے کی دریافت

سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے سورج اور زمین سے بہت دور ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے، جو قریب ترین ستارے ’پروکسیما سینچوئر‘ کے مدار کا چکر لگاتا ہے۔

اس کی موجودگی یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ زمین جیسے سیارے ہماری کہکشاں میں ہر جگہ ہو سکتے ہیں۔
یہ سیارہ زمین سے کچھ بڑا ہے اور سائنس دانوں نے اِسے ’پروگزیما بی‘ کا نام دیا ہے۔

یہ اپنے چھوٹے سے سورج کے گرد 11 روز میں چکر مکمل کرتا ہے اور یہ اتنی گرم ہے کہ اگر اس سیارے پر پانی موجود ہے تو یہ وہاں مائع رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک مدت سے سائنس دانوں کی یہی رائے رہی ہے کہ زندگی کی ضروریات میں پانی ضروری ہے اور ’پروگزیما بی‘ سیارے کی تلاش سے یہ بات پوری ثابت ہو رہی ہے زمین سے دور زندگی کی تلاش کی کوشش میں پانی کو اہمیت حاصل ہے۔

loading...