جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

دنیا کو دیکھنا اب انتہائی آسان

دنیا کو دیکھنا اب انتہائی آسان

بعض افراد کو زیرآب ڈائیونگ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن انہیں موقع نہیں مل پاتا، یا موقع مل جائے تو ان میں سمندر کے اندر جانے کی ہمت نہیں ہوپاتی۔

ایسے ہی افرادکیلئے ایسا واٹر پروف ڈرون کیمرہ تیار کرلیا گیا ہے جو سمندر کی گہرائیوں کو ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے آپ کو ایسے دکھائے گا جیسے آپ بذات خود سمندر کی گہرائی میں موجود ہوں۔

پاور رے نامی یہ انڈر واٹر ڈرون دراصل ایک روبوٹ ہے جو نہ صرف مچھلیوں کا شکار کر سکتا ہے بلکہ زیر آب بہترین تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی بدولت ماہی گیری کی 7 ہزار سالہ تاریخ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب سمندر کے بیچوں بیچ جائے بغیر بھی ماہی گیری کی جاسکتی ہے۔

loading...