جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

دنیا میں موٹاپے یازائد وزن کا شکار افراد کی تعد 2 ارب

دنیا میں  موٹاپے یازائد وزن کا شکار افراد کی تعد 2 ارب

واشنگٹن: دنیا میں 2 ارب افراد موٹاپے یا زائد وزنی کا شکار ہیں جو مختلف قسم کی جالیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس سے شرح اموات بڑھ رہی ہے۔

ماہرصحت اشکن افشین کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر تیسرا فرد موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہے جس سے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 37 سالوں میں دنیا میں موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے 2015 میں 2 ارب 20 کروڑ افراد موٹاپے کے شکار ہو چکے ہیں جن میں 10 کروڑ 80 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

2015میں موٹاپے نے دنیا بھر سے 40 لاکھ افراد کی جان لے لی جن میں سے 40 فیصد مروجہ طبی اصولوں کے تحت موٹاپے کا شکار نہیں کہا جا سکتا۔

امریکا میں سب سے زیادہ موٹے افراد ہیں امریکی آبادی کا 13 فیصد حصہ موٹے عوام کا ہے۔

پاکستان دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی فہرست میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔

loading...