جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

دماغ کو شفاف بنانے کا کامیاب تجربہ

دماغ کو شفاف بنانے کا کامیاب تجربہ

اس سے قبل متاثرہ دماغ کو سمجھنے کے لیے مریض کے دماغ کی قاشوں کا خردبین سے جائزہ لیا جاتا رہا ہے ۔

جرمنی میں یونیورسٹی آف ڈائسبرگ ایسن کے سائنسدانوں ڈِرک ہرمین اور میتھائس گنزر نے دماغ کو کاٹے بغیر خون کی رگوں کے پیچیدہ جال کو دیکھنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔پہلے چوہوں میں ایک روشنی خارج کرنے والا مائع داخل کیا گیا اور جب خون نے پورے جسم کا چکر لگالیا تو دماغ نکال کر اسے کیمیکل میں ڈال دیا۔

کچھ دیر بعد پورا دماغ شیشے کی طرح شفاف ہوگیا جس میں باریک رگیں دیکھی جاسکتی تھیں۔ پھر ہر دماغ کو خردبین کے نیچے دیکھا گیا اور جب لیزر ڈالی گئی تو دماغ میں داخل کردہ مائع چمکنے لگا۔فالج ذدہ چوہے کے اصل دماغ کو پہلی مرتبہ تھری ڈی انداز میں گویا شیشے کی مانند آرپار دیکھا گیا ۔

اس سے ماہرین کو فالج کے حملے اور خون روکنے کے عمل کو سمجھنے میں معلومات ملی ہیں۔ سائنسدانوں کو جاننے میں مدد ملی ہے کہ فالج میں کونسی رگیں کس انداز سے بند ہوتی ہیں۔ اس تحقیق سے فالج کے علاج میں قابلِ قدر مدد مل سکے گی۔

loading...