جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

جناب والا کوئی جلدی نہیں،جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلۓتھیں، مریم نواز کا چیف جسٹس پر طنزیہ ٹوئٹ

جناب والا کوئی جلدی نہیں،جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلۓتھیں، مریم نواز کا چیف جسٹس پر طنزیہ ٹوئٹ

لاہور:مریم نواز کا کہنا ہے چیف جسٹس ثاقب نثار پرعمران خان نااہلی کیس میں دیے گئے ریمارکس پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں،سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اس بات کی توقع نہ کی جائے فیصلہ کل دے دیں گے ابھی بہت سا مواد آنا ہے جس پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے 'عدل' کے نئے پیمانے بنائے گئے

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا ہے کہ عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیئے ہیں۔ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟ عمران خان کا کیس اقامے کے مقابلے میں زیادہ بڑا کیس ہے عوام کو اس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے

loading...