جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

جرمنی کے منفرد چڑیا گھرمیں مگرمچھ کے ہمراہ تیراکی

جرمنی کے منفرد چڑیا گھرمیں مگرمچھ کے ہمراہ تیراکی

اگر آپ مگرمچھ کے ہمراہ تیراکی کرنا چاہیں تو آپ کی یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے بس اس کیلئے آپ کو جرمنی کے قصبے فرائدبرگ کا رُخ کرنا ہوگا۔

فرائد برگ کا چڑیا گھر جرمنی کا سب سے منفرد چڑیا گھر ہے۔ اس چڑیا گھر کی سیر کیلئے آنے والے اگر چاہیں تو مگرمچھوں کے ساتھ تیراکی کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران صرف ایک ٹرینر آپ کے ساتھ ہوگا جو اس خونخوار جانور کو آپ پر حملہ آور ہونے سے باز رکھے گا۔ ایک ٹرینر کی موجودگی کے علاوہ اور کسی قسم کا کوئی حفاظتی انتظام موجود نہیں ہوگا۔ اس طرح مگرمچھ کے ہمراہ تیراکی ایک سنسنی خیز تجربہ ہوگا۔ اسی سنسنی خیزی کا تجربہ کرنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں یہاں پہنچتے ہیں۔ مگرمچھوں کے ساتھ تیراکی کرنے کے علاوہ لوگ ان کے ساتھ تصویریں بناتے ہیں۔ بالغ افراد کے علاوہ بچے بھی اس خونخوار جانور کے ساتھ تیراکی کا لطف اٹھاسکتے ہیں اور اس کی پیٹھ پر سوار ہوسکتے ہیں۔

loading...