جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنما کا ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا فیصلہ

تحریک انصاف کراچی کے اہم رہنما کا ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا فیصلہ

کراچی: تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے حاجی محمد عثمان کینیڈی نے تحریک انصاف سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا وہ جمعرات کو اپنی رہائشگاہ پر آفاق احمد کے ساتھ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم حقیقی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد عثمان کینیڈی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے تحریک انصاف کی قیادت سے ایک عرصے سے اختلافات چلے آ رہے تھے اور ان کو طے کرنے اور معاملات کو درست سمیت لے جانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

عمران خان نے 19 ستمبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام کیا تھا تو پھر سابق ایم پی اے عثمان کینیڈی اور سابق تعلقہ ناظم دیہی حیدرآباد خاوند بخش جہیجو سمیت کئی رہنماؤں نے اس کا بائیکاٹ کیا تھا، تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو سخت شکایت ہے کہ پارٹی میں حالیہ سالوں میں شامل ہونے والے کرپٹ افراد کو آگے لایا جا رہا ہے اور قربانیاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی آمد پر گو زرداری گو کے نعرے۔۔۔۔جیالوں نے نعرے لگانے والی خاتون کو۔۔۔۔افسوسناک صورتحال

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد سے رابطے میں تھے اور اب وہ جمعرات کو شام میں ان کی رہائشگاہ پر آئیں گے جہاں پریس کانفرنس میں وہ ایم کیو ایم حقیقی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

loading...