جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

بے گھر افراد کو پناہ دینے میں ترکی پہلے ,پاکستان دوسرے نمبر پر

بے گھر افراد کو پناہ دینے میں ترکی پہلے ,پاکستان دوسرے نمبر پر

جنیوا:بے گھر افراد کو پناہ دینے میں ترکی پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین نے اپنی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس وقت دنیا میں تقریبا ساڑھے 6 کروڑ افراد ایسے ہیں جو جنگ یا دوسری وجوہات کی بناء پر اپنے آبائی علاقوں سے دوسرے مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں ۔

سوا دو کروڑ افراد اپنےملک کے دوسرے حصوں جبکہ 4 کروڑ سے زائد کسی دوسرے ملک میں مقیم ہیں ۔28 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کو ابھی تک کسی ملک میں پناہ نہیں دی ہے۔ ترکی میں اس وقت سب زیادہ 29 لاکھ بے گھر افراد مقیم ہیں جبکہ پاکستان میں میں چودہ اور لبنان میں دس لاکھ مقیم ہیں۔

شام سب سے زیادہ 55 لاکھ پناہ گزینیوں کے ساتھ پہلے افغانستان 25 لاکھ کے ساتھ دوسرے اور سوڈان 14 لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

loading...