جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کیخلاف احتجاج

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورایک شہری کی شہادت کے واقعہ پراسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈکرایاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ بھارت نےاب تک 1300سے زائد مرتبہ ایل او سی کی خلاف وزری کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے چری کورٹ میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک خا تون ہلاک ہوئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے اپنا کام کردکھایا،اہم ترین شخصیت ن لیگ میں شامل 

loading...