جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

برازیل، ایک خاندان کے ہر فردکے ہاتھ اور پیروں میں چھ چھ انگلیاں ہیں

برازیل، ایک خاندان کے ہر فردکے ہاتھ اور پیروں میں چھ چھ انگلیاں ہیں

برازیل کےدارالحکومت برازیلیا میں ایک انوکھا خاندان ہے جس کے ہر فردکے ہاتھ اور پیروں میں چھ چھ انگلیاں ہیں۔

برازیلیا میں مقیم ’ڈی سلوا‘ نامی14 افراد پر مشتمل ایک خاندان ہے جس کے ہر فرد کی پیدائشی طور پر کل 24 انگلیاں ہیں۔ اس خاندان کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ کسی احساس کم تری کا شکار نہیں بلکہ ان کو اس پر فخر ہے۔

تحقیق کے مطابق جن افراد کی اضافی انگلیاں ہوتی ہیں وہ کوئی بھی کام صحیح طریقے سے نہیں کر پاتے لیکن اس خاندان کی بات ہی نرالی ہے ان کا ایک بیٹا ’جواؤ اسیس‘ گول کیپر جبکہ ان کی بیٹی’ماریہ مورینا‘ پیانو بجانے میں ماہر ہے۔

loading...