جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

باکسر عامر خان نئی دوست کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر

 باکسر عامر خان نئی دوست کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ گھومتے پھرتے دیکھے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہے۔

عامر خان کی یہ نئی دوست خوشگوار موڈ میں انکے ساتھ گاڑی میں بیٹھی، اس کے علاوہ انہوں نے نے ہاتھ میں لال گلاب کا پھول بھی اٹھا رکھا تھا۔

خیال رہے کہ باکسر عامر خان کی ازدواجی مشکلات کا شکار ہے انہوں نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فریال مخدوم کی جانب سے عامر خان سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے لیے معافی بھی مانگی گئی تھی تاہم باکسر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔

loading...