جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں نہ ہی تقریبات میں جانا پسند ہے، انوشکاشرما

بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں نہ ہی تقریبات میں جانا پسند ہے، انوشکاشرما

ممبئی: بالی ووڈ کی چلبل اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں اور نہ ہی تقریبات میں جانا پسند ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہے اور انہیں کسی بھی اداکار کے ساتھ پارٹی میں جانا اور ٹائم گزارنا پسند نہیں ہے۔

انوشکا شرما نے مزید کہا کہ بالی ووڈکی اکثر پارٹیوں میں بہت تیز آوازمیں میوزک بجتا ہے جو ان کی سماعتوں کو ناگوار گزرتا ہےاور اتنے تیز میوزک میں کسی کےساتھ گفتگو بھی نہیں کی جاسکتی اور اگر گفتگو کی بھی جائے تو بہت مختصر ہوتی ہے اور میرے نزیک مختصر گفتگوکا کوئی بھی مطلب نہیں ہوتا۔

کرکٹ سٹار ویرات کوہلی کی دوست نے مزید کہا کہ میں بنیادی طور پر ہر کسی کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتی۔

loading...