جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

بالوں کی خشکی سے نجات کے قدرتی طریقے

بالوں کی خشکی سے نجات کے قدرتی طریقے

سر میں ہونے والی خشکی اور خارش بالوں کی صحت کی بڑی دشمن ہے جو بالوں کو جڑ سے کمزور کر دیتی ہے ۔

سردیوں میں خشک ہوا اور ٹھنڈ کے باعث ہمارے سر کی جلد تیزی سے متاثر ہوتی ہے ۔ جن علاقوں میں ٹھنڈ اور برف باری زیادہ ہوتی ہے وہاں کے لوگ اس پریشانی کا شکار زیادہ ہوتے ہیں ۔ سردی میں سر کی خشکی سے بچنے کے لئے چند ہدایات پر عمل ضرور کرنا چاہئے ۔
وقفے وقفے سے سر کا ٹوپا یا شال ہٹا کر کنگھا ضرور کریں ۔ تاکہ سر کی جلدپر خون کا بہاﺅ توازن میں رہے اور سر کی جلد تک ہوا پہنچ سکے ۔
سر کی جلد کو صاف رکھیں ۔تیل لگا کر مسلسل گرم ٹوپے پہننے اور دو دن تک بالوں کو نہ دھونے بھی چکنی سکری پیدا ہوتی ہے ۔
سردی میں بہت گرم پانی سے سر نہ دھوئیں ۔
سردی میں بالوں کو خشک کرنے کے لئے دھوپ میں بیٹھیں ،ہئیر ڈرائیر کا استعمال نہ کریں ۔
سردی کے موسم میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل شیمپو کا استعمال کریں ۔

loading...