جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان نے پولیس کو جواب جمع کرادیا

ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان نے پولیس کو جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کے بعد تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان نے پولیس کو جواب جمع کروا دیا ہے۔

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کیس، پارلیمٹ اور پی ٹی وی پر حملے سمیت چار مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے وکیل کے ذریعے تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کیلئے دھرنا دیاجس پر حکومت نے میری آوازدبانے کیلئے جھوٹے مقدمات درج کرائے۔ میرے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر درج کرائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران کارکن پرامن اور نہتے تھے اور احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے،عمران خان نے کہا کہ احتجاج قابل دست اندازی پولیس جرم نہیں، لہٰذا مقدمات کوخارج کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی مدد کو ایسا شخص پہنچ گیا کہ آصف زرداری ہکابکا رہ گئے، یہ شخص کون اور آصف زرداری سے کیا تعلق جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کل عمران خان کی چاروں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

loading...