جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

آف شور کمپنی کے اصل مالک جہانگیرترین ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کا انکشاف

آف شور کمپنی کے اصل مالک جہانگیرترین ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کا انکشاف

لندن: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین اور انکی اہلیہ آف شور کمپنی شائنی ویو کے تاحیات بینیفیشل مالک ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جس وقت اس ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے گئے اس وقت صرف جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ اس ٹرسٹ کے تاحیات ڈسکریشنری بینیفشری تھے۔ اس ضمن میں ان کے پاس اختیار تھا کہ وہ کسی کو بھی ٹرسٹ میں لائف ٹائم بینیفشری کی حیثیت سے شامل کریں یا ہٹا دیں۔

اگر جہانگیر ترین نے اپنے بچوں کو بعد میں اس ٹرسٹ میں لائف ٹائم بینیفشری کی حیثیت سے شامل کیا ہے تو اس کا ان کے پاس تحریری ریکارڈ ہونا چاہیے۔

دوسری طرف سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں جہانگیرترین نے مؤقف اختیار کیا کہ 'ان کے خودمختار بچے ایک ٹرسٹ کے تحت آف شور کمپنی کے بینیفشری ہیں اور ان (جہانگیر ترین) کا اس ٹرسٹ میں کوئی بینیفیشل انٹرسٹ یا فائدہ نہیں، وہ صرف اس ٹرسٹ کے سٹلر ہیں اس لیے قانونی طور پر ان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اس ٹرسٹ یا جائیداد کا ذکر کریں۔‘

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے اپنا کام کردکھایا،اہم ترین شخصیت ن لیگ میں شامل 

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں آف شور کمپنی چھپانے پر تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے ان درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

loading...