جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

آصف زرداری کو جھٹکا؛ پیپلزپارٹی کے چار رہنما تحریک انصاف میں شامل

آصف زرداری کو جھٹکا؛ پیپلزپارٹی کے چار رہنما تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: پی پی رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری، پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر سمیت 4 افراد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر راناآفتاب، جیکب آباد سے بابو عبدالقادربرڑو اور صدام خان برڑو اور بہاولنگر سے سابق ایم پی اے سجاد جتھول شامل ہیں۔

عمران خان نے نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت میں پیشی سے ایک روز قبل نواز شریف نے کارکنوں کے نام بڑا پیغام 
جاری کر دیا۔۔۔مخالفین حیران

loading...