جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سےملاقات کروانے کی پیشکش کی،دفتر ترجمان

انسانی بنیادوں پر  کلبھوشن  کی اہلیہ کو شوہر سےملاقات کروانے کی پیشکش کی،دفتر ترجمان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی بنیادوں پر کی، اب جواب کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش پر بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور ان سے 1 روز قبل ہونے والی چڑی کوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔ رواں سال بھارت نے ایل او سی کی 1300 سے زائد بار خلاف ورزیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوئے۔ حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

loading...