جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

امریکی بحری جنگی جہازکے جاپانی کارگو جہاز سے ٹکرانے سے امریکی کمانڈر سمیت سات اہلکار زخمی اورمتعدد لاپتہ

   امریکی بحری جنگی جہازکے جاپانی کارگو جہاز سے ٹکرانے سے امریکی کمانڈر سمیت  سات اہلکار زخمی اورمتعدد لاپتہ

ٹوکیو : جاپان کے ساحل پر امریکی بحری جنگی جہازکے جاپانی کارگو جہاز سے ٹکرانے سے امریکی کمانڈر سمیت سات اہلکار زخمی اورمتعدد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی سمندری حدود میں امریکی جنگی بحری جہاز جاپانی کارگو جہاز سے ٹکرا گیا ہے ۔ جہاز کے ٹکرانے سے امریکی کمانڈر سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتی بھی ہیں ۔

زخمیوں کو تین کشتیوں کے ذریعے طبی امداد کے لیے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ اور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ حادثے میں جنگی جہاز کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے جہاز میں پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔ تاہم جہاز کے ڈوبنے کا خطرہ نہیں ہے۔

loading...