جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

امریکہ نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری دے دی

امریکہ نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکی گانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 70 کروڑ ڈالر امداد دینے کی منظوری دے دی۔

امریکا کے سیکریٹری دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ جس میں پاکستان کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ 70 کروڑ ڈالر میں سے 35 کروڑ ڈالر سی ایس ایف کے تحت دینے کی منظوری دی گئی۔

 امریکی انتظامیہ بقایا 35 کروڑ ڈالر کی محدود رقم اس وقت جاری کرے گی جب دفاعی سیکریٹری کانگریس کمیٹی کو تصدیق کریں کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف مناسب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

loading...