جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

افغانستان: خودکش دھماکہ ،18 افراد ہلاک

افغانستان: خودکش دھماکہ ،18 افراد ہلاک

افغانستان کے دالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق افغانستان کے دالحکومت کابل میں  افغان صدر اشرف غنی کے  حامیوں کی ایک سیاسی  تقریب جاری تھی کہ ایک شخص نے زبردستی شادی ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اسے پولیس نے روکا تو  مسلح شخص نے خود کو دھماکہ کرکے اڑا لیا۔
دھماکے کے نیتجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان میں ہونے والی زیادہ تر دہشتگر کارروائیوں میں داعش اور طالبان ملوث ہوتے ہیں  

loading...