جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

اظہر اور فخر کا بھارت کیخلاف آئی سی سی ایونٹ میں اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ

اظہر اور فخر کا بھارت کیخلاف آئی سی سی ایونٹ میں اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ

اظہر علی اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آئی سی سی ایونٹ میں اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اظہر علی اور فخر زمان نے بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز جوڑے ، 129 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 59 پر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آئی سی سی ایونٹ میں پہلی وکٹ کے لیے یہ سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اس پہلے بھارت کے خلاف پہلے وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنر شپ 84 رنز کی تھی جو سعید انور اور عامر سہیل نے 1996 کے ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں قائم کی تھی۔

loading...