جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

اسٹاک ایکسچینچ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1ہزار58 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینچ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1ہزار58 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں آج شدید مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1ہزار58 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک کے موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کا پاکستان اسٹاک ایکسچینچ پر گہرا اثر پڑرہا ہے اور اسٹاک ایکسچینچ مندی کی جانب گامزن ہے۔

آج بھی اسٹاک ایکسچینچ میں 100 انڈیکس میں 1ہزار58 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور سرمایہ کار کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔

loading...