جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

اسلام آباد دھرنا: مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، آٹھ گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد دھرنا: مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ، آٹھ گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد: تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر جاری ہے، دھرنے میں شریک مظاہرین اور پولیس کے مابین معمولی جھڑپ کے بعد آٹھ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ختم نبوت کے قانون میں مبینہ ترمیم کے خلاف مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ کے احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

مظاہرین جڑواں شہروں کو ملانے والے فلائی اوور فیض آباد پر بیٹھے ہیں اور ختم نبوت کے قانون میں مبینہ ترمیم کرنے والے وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری دیکھتے ہی مظاہرین نے آپریشن کے اعلانات کرتے ہوئے تمام شرکا کو تیاری کی ہدایت کی۔

پولیس کا ایک دستہ جب فیض آباد اڈے کے قریب پہنچا تو دھرنے میں شریک ڈنڈا بردار چند افراد نے پولیس پر پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں چند پولیس اہلکاروں کو ہاتھ اور بازو پر معمولی چوٹیں آئیں جس پر پولیس نے آگے بڑھ کر دھرنے کے شرکا کے 8 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف کا بڑا اقدام۔۔۔۔مخالفین کو حیران و پریشان

ادھر دھرنے میں موجود افراد نے پولیس کے آپریشن سے بچنے کیلئے مخصوص عینکیں اور ماسک پہن لیے ہیں، مظاہرین ڈنڈے اور غلیل کے ساتھ پولیس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ پولیس کو ہدایات ملی ہیں کہ دھرنے کی طرف کھانا پینے کی کوئی چیز نہ پہنچنے دی جائے۔

loading...