جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

اسلام آباد: عدالت کا تحریک لبیک کو فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت کا تحریک لبیک کو فیض آباد  دھرنا ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آابد ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کو فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا ہے.

اسلام آاباد ہائیکورٹ میں تحریک لبیک کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ختم نبوت قانون میں ترمیم کی تحقیقات کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی.

جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیے کہ نیکی کا کام غلط طریقے سے کرنا بھی غلط ہے معاملہ عدالت میں آ چکا ہے آپ قانون کا احترام کریں آپکی درخواست دھرنا ختم کرنے کی مشروط شرط سے ہو گی۔

جس پر درخواست کے وکیل نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ختم نبوت قانون میں کی گئی ترمیم کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ عام کی جائے۔

جسٹس سوکت عزیز نے ریمارکس دیے کہ دھرنے سے عوام متاثر ہو رہے ہیں دھرنا ختم کیا جائے اورمزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک نے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے فیض آباد میں ھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

loading...