جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بیشتر حصوں میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، سکھر، نصیر آباد ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

loading...